اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینٹ میں بڑے پیمانے پر پروموشنز کر دی گئیں۔
چیئرمین سینیٹ کی منظوری سے سینیٹ میں بڑے پیمانے پر پرومشنز کی گئیں، سینیٹ کے گریڈ 19 کے 18 افسروں کو 20 ویں گریڈ میں ترقی دیدی گئی، چیئرمین سینٹ نے 4 اسسٹنٹ سارجنٹ ایٹ آرمز کی بطور ڈپٹی سارجنٹ ایٹ آرمز پروموشن کر دی۔
چیئرمین سینٹ نے 3 اسسٹنٹ پروٹوکول آفیسرز کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر پروٹوکول آفیسر پروموٹ کر دیا، 2 اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیجسلیٹو ڈرافٹنگ کی ترقی بطور ڈپٹی ڈائریکٹر پروجیکٹ ڈویلپمنٹ کر دی گئی، 4 اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیجسلیٹو ڈرافٹنگ کی بطور ڈپٹی ڈائریکٹر لیجسلیٹو ڈرافٹنگ پروموشن کر دی گئی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر لٹیگیشن جاوید اقبال کی پروموشن بطور ڈائریکٹر لٹیگیشن کر دی گئی، ڈپٹی ڈائریکٹر لائبریری شگفتہ شوکت کی پروموشن بطور ڈائریکٹر لائبریری کر دی گئی۔