سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کی اپوزیشن سے ملاقات بے نتیجہ ختم

Published On 25 August,2025 04:21 pm

پشاور: (دنیا نیوز) سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کی اپوزیشن سے ملاقات بے نتیجہ ختم ہو گئی۔

سپیکر کی قیادت میں حکومتی ٹیم نے مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے دوبارہ حلف لینے کا اصرار کیا۔

اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباداللہ کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں نے دوبارہ حلف نہ لینے پر اصرار کیا۔

اپوزیشن جماعتوں کا مشاورتی پارلیمانی اجلاس شروع ہو گیا، اجلاس میں اسمبلی کی کارروائی کا حصہ بننے یا نہ بننے کا فیصلہ کیا جائے گا۔