اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی کا اجلاس یکم ستمبر کو بلانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
سپیکر قومی اسمبلی نے نے ربیع الاول کو بھرپور انداز میں منانے کی ہدایت جاری کر دی، قومی اسمبلی اجلاس میں اراکین اسمبلی ربیع الاول پر خصوصی تقاریر کریں گے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں خطاطی کے فن پاروں کی نمائش کا انعقاد بھی کیا جائے گا، نبی پاکؐ کی ذات اقدس پر ایوان سے قرارداد بھی منظور کرائی جائے گی۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اہم قومی امور بھی زیر غور آئیں گے، اپوزیشن اپنے رہنماؤں کی سزاؤں اور گرفتاریوں کا معاملہ بھی اٹھائے گی۔