راولپنڈی: (دنیا نیوز) پنجاب کے سیلابی علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے۔
ترجمان کے مطابق سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ اور ہیڈ خانکی سمیت پنجاب کے مختلف سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کے جوان ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔
پاک فوج کے دستے ہیلی کاپٹروں اور کشتیوں کی مدد سے متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں، ریسکیو کئے جانے والے افراد میں بزرگ شہری، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر امدادی مراکز میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
— Dunya News (@DunyaNews) August 29, 2025
پاک فوج نے سول انتظامیہ کے اشتراک سے سیلاب متاثرین کیلئے ریسکیو اینڈ ریلیف کیمپس بھی قائم کئے ہیں جہاں متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد، خوراک اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
متاثرین سیلاب کی جانب سے پاک فوج کی بروقت کارروائی اور خدمت کو سراہا جا رہا ہے۔