تیانجن: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کی آذربائیجان کے صدرالہام علیوف سے ملاقات ہوئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان، آرمینیا کے درمیان امن معاہدے پرمبارکباد دی، اس موقع پر تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع اور تعلیم کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران خطے میں روابط کے فروغ اور ایس سی او فریم ورک میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
صدر آذربائیجان نے پاکستان میں سیلاب سے نقصانات پر اظہار افسوس کیا، صدرالہام علیوف نے کہا کہ آذربائیجان مشکل وقت میں پاکستان کے شانہ بشانہ ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔