پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا سے افغان شہریوں کی وطن واپسی کا عمل جاری ہے۔
صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق 8 ستمبر کو طورخم بارڈر سے 2491 افراد افغانستان واپس گئے، جن میں سے 746 غیر قانونی افراد بھی شامل تھے، اب تک مجموعی طور پر خیبرپختونخوا سے 7 لاکھ 43 ہزار سے زائد افغان باشندے واپس جا چکے ہیں۔
ملک بھر سے مجموعی طور پر 6 لاکھ 5 ہزار 992 غیر قانونی مقیم افراد ووطن واپس لوٹے۔
محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ 89 ہزار 467 پروف آف رجسٹریشن کارڈ ہولڈرز مہاجرین کو افغانستان بھیجا گیا، جبکہ 48 ہزار 254 افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز افغان باشندوں کو بھیجا گیا، سب سے زیادہ واپسی طورخم بارڈر کے ذریعے ہوئی۔
صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق دیگر صوبوں اسلام آباد، پنجاب، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سے بھی مجموعی طور پر 30 ہزار 694 افغان باشندوں کو واپس بھیجا گیا ہے۔