پشاور: (ذیشان کاکاخیل) کوہستان میگا کرپشن سکینڈل کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے آڈیٹر جنرل کی رپورٹ پر اعتراضات کے بعد تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق تھرڈ پارٹی آڈٹ کے ذریعے اس تاریخی کرپشن سکینڈل کی تحقیقات کی جائیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آڈٹ کے لیے نجی فرم کی خدمات حاصل کی جائیں گی اور اس سلسلے میں فرم سے درخواستیں طلب کی جا چکی ہیں، معاملات طے ہوتے ہی تھرڈ پارٹی کے ذریعے جلد آڈٹ کا آغاز کیا جائے گا۔