خیبر پختونخوا اسمبلی : لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور

Published On 09 September,2025 04:41 pm

پشاور:(دنیا نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2025 پیش کردیا گیا۔

کے پی کے اسمبلی میں خیبرپختونخوا لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2025 وزیر بلدیات ارشد ایوب نے پیش کیا، لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2025 کو کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں آڈیٹر جنرل اف پاکستان کی رپورٹ برائے 23-2022 پیش کی گئی، آڈیٹر جنرل  کی مرتب کردہ رپورٹ  وزیر بلدیات ارشد ایوب نے پیش کی۔