کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں بارش کے پیش نظر آج سکولوں میں چھٹی کا اعلان کر دیا گیا۔
کمشنر کراچی نے بتایا کہ شہر میں آج تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ڈاؤ یونیورسٹی میں بھی آج ہونے والے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے، نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں ہوگا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سے کراچی کے مختلف علاقوں ملیر، قائدآباد، شاہ فیصل کالونی، سرجانی ٹاون، صفورا، گلستان جوہر، سہراب گوٹھ، صدر، کلفٹن، شاہراہ فیصل میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔