اسلام آباد: (دنیا نیوز) کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کانگریس رہنما پریانکا گاندھی واڈرا کے نام خط لکھ دیا۔
مشعال ملک نے اپنے خط میں خبردار کیا کہ یاسین ملک کی پھانسی جنوبی ایشیا میں امن کی امید کو ختم کر دے گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ یاسین ملک نے بندوق چھوڑ کر ہمیشہ مکالمے اور عدم تشدد کا راستہ اپنایا اور وہ سات بھارتی وزرائے اعظم کے ساتھ امن مذاکرات کا حصہ رہ چکے ہیں۔
مشعال ملک نے پریانکا گاندھی سے اپیل کی کہ کانگریس بھارتی پارلیمان میں آواز بلند کرے، منصفانہ ٹرائل کو یقینی بنائے اور موت کی سزا کی مخالفت کرے۔