سرفراز بگٹی سے حافظ نعیم الرحمان کی ملاقات، سیاسی و سماجی صورتحال پر تبادلہ خیال

Published On 20 September,2025 01:52 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے حافظ نعیم الرحمان کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی، سماجی اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں نوجوانوں کو آئی ٹی کی تربیت دینے کیلئے اقدامات پر اتفاق رائے کیا گیا، وزیراعلیٰ بلوچستان نے آئی ٹی تربیتی پروگرامز کے انعقاد پر حافظ نعیم الرحمان سے اظہار تشکر کیا، حافظ نعیم الرحمان نے بلوچستان حکومت کے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا۔

حافظ نعیم الرحمان نے آئی ٹی تربیتی پروگرامز کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا، تقریب سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ معیاری اور مفت تعلیم فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، جب ہم ٹیکس دیتے ہیں تو حکومت کی ذمہ داری ہے ہمیں تعلیم دے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ حکومت نوجوانوں کو آئی ٹی پروگرام میں سہولیات فراہم کرے تو برآمدات بڑھیں گی، بنو قابل پروگرام کے تحت ہم مفت کورس کرائیں گے۔