کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) نے انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔
صدر بی اے پی نوابزادہ خالد حسین مگسی نے اس فیصلے کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا ہے، جس کے مطابق انتخابات 27 ستمبر کو کوئٹہ میں ہوں گے۔
اعلامیے کے مطابق سینیٹر کہدہ بابر کو چیئرمین الیکشن کمیٹی مقرر کیا گیا ہے، جبکہ سردار یحییٰ جوگیزئی اور روز جان خان کو کمیٹی کے اراکین کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔
انٹرا پارٹی انتخابات میں اراکین اپنے نمائندے منتخب کریں گے، جن کا مقصد پارٹی کی داخلی فعالیت کو مضبوط بنانا ہے۔