پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس جمعرات کو بھی معطل رہے گی

Published On 24 September,2025 11:01 pm

کوئٹہ:(دنیا نیوز) پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس جمعرات کو بھی منسوخ کر دی گئی۔

ریلوے حکام کےمطابق جعفر ایکسپریس تین روز تک معطل رہنے کا امکان ہے ، آج پشاور سے آنے والی ٹرین جیکب آباد میں روک دی گئی۔

دوسری جانب ریلوے انتظامیہ کی جانب سے سپیزینڈ کے قریب متاثرہ ٹرک کی بحالی کا کام جاری ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز دھماکے کے باعث جعفر ایکسپریس کی چھ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جب کہ ایک بوگی الٹ گئی تھی، حادثے میں 6 مسافر معمولی زخمی ہوئے تھے۔