دنیا نیوز کی خبر کی تصدیق ہو گئی ،بلوچستان سے مجسٹریسی سسٹم کا آغاز

Published On 28 September,2025 11:09 pm

کوئٹہ :(دنیا نیوز) ملک میں مجسٹریسی سسٹم بحال کرنے کی خبر کے متعلق تصدیق ہوگئی۔

تین ستمبر کو ’دنیا نیوز‘ نے مجسٹریٹی سسٹم بحال کرنے سے متعلق خبر بریک کی تھی،بلوچستان سے مجسٹریسی سسٹم بحال ہونے کا آغاز ہوگیا۔ 

بلوچستان کابینہ نے مجسٹریٹ فرسٹ کلاس اختیارات دینے کی منظوری دے دی ،ضابطہ فوجداری 1898 کی دفعہ 14-A (بلوچستان ترمیمی ایکٹ 2021) کے تحت اختیارات کی توثیق کردی۔

ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو صوبہ بھر میں مجسٹریٹی اختیارات مل گئے،متعلقہ افسران اپنے اپنے دائرہ اختیار میں مقدمات فوری طور پر سماعت کر سکیں گے۔

دوسری جانب ضلعی افسران کو جرائم اور اختیارات کی حدود سے متعلق صوبائی یا وفاقی قوانین کے تحت جنگلات، مائنز و منرلز کے جرائم کی سماعت کا اختیار دیا گیا ہے۔