بلوچستان اسمبلی کا دو روزہ قفے کے بعد آج پھر اجلاس

Published On 26 September,2025 09:42 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد آج سہ پہر 3 بجے منعقد ہو گا۔

اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس کے ایجنڈے میں توجہ دلاؤ نوٹسز، سوال و جواب اور 4 قراردادیں شامل ہیں۔

اعلامیے کے مطابق پسنی فش ہاربر کی بحالی سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا، نوکنڈی تا ماشکیل شاہراہ کی جلد تکمیل کی قرارداد ایجنڈے کا حصہ ہے، بلوچستان لینڈ ریونیو ایکٹ کو دورِ جدید کے تقاضوں کے مطابق نیا قانون بنانے کی قرارداد پیش کی جائے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گوادر کو میرانی ڈیم سے پانی کی فراہمی سے متعلق قرارداد بھی ایجنڈے میں شامل ہے، بلوچستان مائنز اینڈ منرل ایکٹ کا ازسرِنو جائزہ لے کر خدشات دور کرنے کے لیے مشترکہ قرارداد بھی پیش کی جائے گی، اس کے علاوہ محکمہ خزانہ اور معدنیات سے متعلق سوال و جواب بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔