کوئٹہ سمیت دنیا بھر میں پشتون کلچر ڈے آج منایا جارہا ہے

Published On 23 September,2025 09:48 am

کوئٹہ: (عائشہ عمران) کوئٹہ سمیت دنیا بھر میں پشتون کلچر ڈے آج جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

دن کی مناسبت سے کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ پشتو اکیڈمی کوئٹہ میں بھی خصوصی تقریب منعقد ہو گی۔

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی پشتون کلچر ڈے کے حوالے سے تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے جن میں مقامی ثقافتی ورثے اور روایتی اقدار کو اجاگر کیا جائے گا۔