لاہور:(دنیا نیوز) نائب صدر مسلم لیگ ن خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطینیوں کی نسل کشی رکوانا چاہتا ہے فیصلہ حماس نے کرنا ہے۔
دنیا نیوز کے پروگرام ’’دنیا مہربخاری کے ساتھ‘‘میں گفتگوکرتے ہوئے خرم دستگیرکا کہنا تھا کہ عرب ممالک اور پاکستان کی طرف سے معاہدے پر آوازیں اٹھی ہے، یہ وہ معاہدہ نہیں ہے جو پہلے شیئر کیا گیا تھا۔
اُنہوں نے کہا کہ معاہدے میں ترمیم کی وجہ سےاعتراض اٹھائےجا رہے ہیں، معاہدے میں دو،تین بہت مثبت چیزیں ہے، معاہدے سے نسل کشی رکنے کا راستہ نظر آیا ہے۔
نائب صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی ہورہی ہے، قطرکی جانب سے امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کے ایگزیکٹوآرڈر کا خیرمقدم کیا گیا، امریکی اقدام دوحہ واشنگٹن تعلقات کا عکاس ہے، صدر ٹرمپ نے کہا قطر پر حملہ امریکا کی سلامتی پر حملہ تصور ہوگا، قطر
خرم دستگیر نے مزید کہا کہ گارنٹی یکطرفہ نہیں ہونی چاہیے، اگر نسل کشی رک جائے تو ڈپلومیسی کو ایک موقع دینا چاہیے، پاکستان چاہتا ہےفلسطینیوں کی نسل کشی نہ ہو، فیصلہ تو حماس نے کرنا ہے ہم حماس کے فیصلے کا انتظارکریں گے، آئندہ دنوں میں معاہدے سے متعلق مزید چیزیں سامنے آئیں گی۔