اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ کوئٹہ حملہ قابلِ افسوس ہے، دہشت گرد جنگ ہار رہے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت میں طلال چودھری کا ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کوئٹہ میں آج بزدلانہ خود کش حملہ ہوا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ایف سی ہیڈکوارٹر میں داخل ہونے کی کوشش کی گئی لیکن کوئی فتنہ الخوارج داخل نہیں ہوسکا، یہ سب بھارتی پراکسی کے ساتھ رابطہ میں ہیں۔
وزیر مملکت داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے شہادت نوش کرتے ہوئے بزدلانہ حملہ ناکام کیا ہے، ایف سی پر حملہ کو بہادری کے ساتھ ناکام بنایا گیا، سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، دہشت گرد جنگ ہار رہے ہیں۔