اعظم نذیر تارڑ سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، دو طرفہ تعاون جاری رکھنے کا اعادہ

Published On 02 October,2025 02:24 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے ملاقات کی۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت کا اعتراف کیا، امریکا کا پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

عوامی سطح پر روابط کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا، پاک امریکا تعلقات کو خطے کے استحکام کیلئے اہم قرار دیا۔