ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں بارش کے ایک اور تیز ترین سپیل نے سال 2025 میں بارش کے تمام سابق ریکارڈ توڑ دیئے۔
ملتان کے کڑی جمنداں ڈسپوزل پر 161 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، اکتوبر کے مہینے میں 120 ملی میٹر سے زائد بارش کا 5 سالہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔
چونگی نمبر 9 ڈسپوزل پر 132 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے، مون سون کے دوران سب سے زیادہ بارش 131 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔
سمیجہ آباد رین گیج پر 112 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، خان ولیج رین گیج پر 86 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔