پشاور: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ کی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا، 30 اکتوبر کو پولنگ ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے بتایا کہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی 8 اور 9 اکتوبر کو جمع ہوں گے، نامزد امیدواروں کی فہرست 10 اکتوبر کو جاری کی جائے گی، کاغذات کی جانچ پڑتال 13 اکتوبر کو ہوگی۔
خیبرپختونخوا الیکشن کمیشن کے مطابق اپیلیں دائر کرنے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر مقرر کی گئی، اپیلوں کے فیصلے 17 اکتوبر تک مکمل کیے جائیں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 18 اکتوبر کو شائع ہوگی، امیدوار کاغذات نامزدگی 20 اکتوبر تک واپس لے سکیں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ 30 اکتوبر کو صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا میں ہوگی، پولنگ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔