ڈی جی آئی ایس پی آر آج کور ہیڈکوارٹر پشاور میں پریس کانفرنس کریں گے

Published On 10 October,2025 08:36 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری آج اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری آج دوپہر 2 بج کر 30 منٹ پر کور ہیڈکوارٹر پشاور میں پریس کانفرنس کریں گے۔

اس موقع پر ملکی سکیورٹی صورتحال اور دہشت گردی سے نمٹنے کے حالیہ اقدامات سے متعلق اہم امور پر گفتگو متوقع ہے۔