امیر بالاج قتل کیس: پنجاب پولیس طیفی بٹ کو پاکستان لے آئی

Published On 10 October,2025 12:56 pm

لاہور: (دنیا نیوز) امیر بالاج قتل کیس میں مرکزی ملزم خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کو دبئی سے پاکستان پہنچا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق طیفی بٹ کو دبئی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں قاضی نے طیفی بٹ سے پاکستان جانے سے متعلق سوال کیا، طیفی بٹ نے پاکستان جانے اور مقدمات کا سامنا کرنے کا کہا۔

دبئی عدالت نے طیفی بٹ کو پنجاب پولیس کے حوالہ کر دیا، پنجاب پولیس کی ٹیم طیفی بٹ کو لے کر لاہور پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ 4 اکتوبر کو مرکزی ملزم طیفی بٹ کی گرفتاری کی اندرونی کہانی بھی سامنے آئی تھی، طیفی بٹ کو دبئی میں ایک دعوت کے دوران ڈرامائی انداز میں گرفتار کیا گیا تھا، مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لئے لاہور پولیس کی جانب سے ریڈ وارنٹ بھی جاری کرائے گئے تھے۔

طیفی بٹ بالاج قتل کے فوری بعد اسلام آباد سے گلاسکو روانہ ہوا تھا، لندن کا ویزا ختم ہونے پر طیفی بٹ ویزا رینیو کرانے کے لئے دبئی آیا تھا۔