جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹریبونل کے چیئرمین تعینات

Published On 13 October,2025 11:33 am

کراچی: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے جسٹس (ر) محمد جنید غفار کو کمپٹیشن اپیلٹ ٹریبونل کا چیئرمین تعینات کر دیا۔

جسٹس (ر) جنید غفارسندھ ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس ہیں۔

جسٹس جنیدغفار کے تقرر سے ٹریبونل کی کارکردگی میں مزید بہتری کی توقع ہے، کمپٹیشن اپیلٹ ٹریبونل کے دیگر دو ممبران میں ڈاکٹر فیض الہٰی میمن اور عاصم اکرم شامل ہیں۔

یاد رہے کہ کمپٹیشن اپیلٹ ٹریبونل، سی سی پی کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کرتا ہے۔

کمپٹیشن ٹریبونل کے چیئرمین جسٹس (ر) سجاد علی شاہ 13 اگست 2025 کو ریٹائر ہوگئے تھے، جسٹس سجاد علی شاہ نے اپنے دور میں زیر التواء مقدمات میں 50 فیصد کمی کی۔