راولپنڈی:(دنیا نیوز) جڑواں شہر کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے کل ملاقات کرنے والوں کی فہرست جیل حکام کو بھیج دی گئی۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے 6 لوگوں کے ناموں کی فہرست جیل حکام کو ارسال کی ، فہرست میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، نیاز اللہ نیازی کا نام شامل ہیں۔
دوسری جانب عزیر بھنڈاری ایڈووکیٹ، علی عمران اور مبشر اعوان کا نام بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل کیے گئے ہیں۔
علاوہ ازیں بانی پی ٹی آئی سے بشریٰ بی بی کی فیملی کی بھی ملاقات متوقع ہے۔