سوشل میڈیا پر انتشار پھیلانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن

Published On 14 October,2025 12:20 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) احتجاج کے دوران سوشل میڈیا پر انتشار پھیلانےوالے افراد کیخلاف کریک ڈاون شروع کر دیا گیا، رات گئے مختلف شہروں میں کریک ڈاون سے 39افراد کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق لاہور، قصور، کامونکی، گوجرانوالہ اور شیخوپورہ میں کارروائیاں کی گئیں، مزید 87 شرپسندوں کے واٹس ایپ اور فیس بک اکاؤنٹس ٹریس کر لیے گئے۔

ذرائع کے مطابق شرپسندوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاون کا دوسرا مرحلہ رات سے شروع ہوگا، 200سے زائد شرپسندوں کی فہرست مرتب کی جا چکی ہے، گرفتاریوں کا عمل مکمل کرکے قانونی کارروائی کی جائے گی۔