مظفرآباد: (دنیا نیوز) آزاد جموں و کشمیر میں افغان مہاجرین کی بے دخلی کیلئے 18 نومبر کی تاریخ مقرر کر دی گئی۔
آئی جی پولیس آزاد کشمیر نے کہا کہ ڈی آئی جیز بے دخلی کارروائی کی براہ راست نگرانی کریں گے، ایس ایس پی اور ایس پی اضلاع افغان مہاجرین کی طورخم بارڈر سے بے دخلی تک ذمہ دار ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 18 نومبر 2025 تاریخ تک متعلقہ پولیس افسران اس بابت تصدیق کریں گے کہ یہاں کوئی افغان رہائش پذیر نہیں۔
آئی جی پولیس آزاد کشمیر نے کہا کہ مقررہ تاریخ کے بعد کسی بھی ضلع یا علاقے میں کوئی افغان شہری رہائش ہوا تو متعلقہ افسر کو معطل کرتے ہوئے مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی اور ایس پیز افغان مہاجرین کی بے دخلی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر مرکزی دفتر پولیس ارسال کریں۔