اسلام آباد:(دنیا نیوز) رہنما تحریک انصاف علی محمد خان نے کہا ہے کہ وزارتوں کے معاملے پر سہیل آفریدی کسی پریشر میں نہ آئیں۔
دنیا نیوز کے پروگرام ’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کی کابینہ سےمتعلق بانی سے مشاورت ضروری ہے، اگر وزیراعظم کے پاس کوئی اختیار ہے تو سہیل آفریدی کی ملاقات کرا دیں،
اُنہوں نے کہا کہ آپس کی لڑائی میں قوم کا نقصان نہیں ہونا چاہیے، اگروفاقی حکومت ملاقات میں روڑے اٹکائے گی تو خیبرپختونخوا کے عوام کا نقصان ہوگا، وہاں کے بچے دہشت گردی سے مر رہے ہیں۔
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں آگ اورخون کا کھیل جاری ہے، افسوس ہےوفاق کی جانب سےسیاست جاری ہے، وفاق کو فوری طورپرسہیل آفریدی کی بانی سے ملاقات کرانی چاہیے تھی۔
علی محمد خان نے کہا کہ کیا وجہ ہے سہیل آفریدی کی بانی سے ملاقات نہیں کرائی جا رہی ہے، سہیل آفریدی کو کہوں گا وزارتوں سےمتعلق میرٹ پر فیصلے کرنے ہیں، وزارتوں سے متعلق کسی پریشر میں نہیں آنا۔
اُن کا مزید کہنا تھا جو بندہ بہتر ہو گا اس کو بانی اور سہیل آفریدی وزیر بنائیں گے، خیبرپختونخوا میں کوئی بھی بندہ بانی پی ٹی آئی کےخلاف نہیں جائے گا۔