پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج ہو گا

Published On 24 October,2025 09:42 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج ہو گا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق افغان طالبان کا وفد ترکیہ میں مذاکرات کے لیے روانہ ہو گیا، طالبان کے نائب وزیر داخلہ حاجی نجیب وفد کی قیادت کررہے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے وفد کی تفصیلات شیئر نہیں کی گئی، وفد کی تفصیلات کا علم نہیں ہے، دوحہ مذاکرات کے بعد پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور کل ہوگا۔

واضح رہے چھ روز قبل پاکستان اور طالبان وفود کے درمیان دوحہ میں مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوا تھا، پاکستانی وفد کی قیادت وزیر دفاع خواجہ آصف نے کی تھی ، جب کہ مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک بھی وفد میں شامل ہیں جب کہ افغان وفد کی سربراہی عبوری وزیر دفاع ملا یعقوب نے کی تھی۔