لاہور:(دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ معصوم لوگوں کا خون بہانہ جہاد نہیں فساد ہے۔
صوبائی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک ویڈیو بیان میں طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پاک افغان مذاكرات، جنگ نہیں امن کے قیام کیلئے کیے گئے، دونوں ممالک كى قيادت امن چاہتى ہے، افغانستان پاكستان میں دہشت گردى كرنے والوں كو نكال دے۔
اُنہوں نے کہا کہ شرپسندوں کو پاكستان كےحوالہ کیا جائے، اگر کوئی پاکستان سے ایسا کرتا ہے تو ہمیں بتائیں، پاکستان کی قوم، افواج جنگ نہیں چاہتی ہے۔
چیئرمین پاکستان علما کونسل کا کہنا تھا کہ جہاں تک وزیر دفاع کے بیان کا تعلق ہے، وہ اُس کی وضاحت خود کریں گے۔
حافظ طاہراشرفی نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں مکالمے کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، معصوم لوگوں کا خون بہانہ جہاد نہیں فساد ہے۔



