اسلام آباد: (دنیا نیوز) عدالت نے سینیٹر اعظم سواتی کو متنازع ٹوئٹ کے 2 کیسز سے بری کردیا۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں اعظم سواتی کے خلاف متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت ہوئی۔
اعظم سواتی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت دو مقدمات درج تھے جس پر ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے فیصلہ سناتے ہوئے انہیں کیسز سے بری کردیا۔



