پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی، 5 ہزار لٹر غیر معیاری دودھ موقع پر تلف

Published On 14 November,2025 07:12 am

بہاولپور: (دنیا نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی بہاولپور نے ملاوٹی دودھ کیخلاف علی الصبح بڑی کارروائی کرتے ہوئے 5000 لٹر غیر معیاری دودھ موقع پر ہی تلف کر کے گاڑی ضبط۔ کر لی۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق مِلک پروسیسنگ یونٹ مالک سمیت 8 سپلائرز کیخلاف متعلقہ تھانے میں اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کروا دی گئی، کارروائی ریکی کے بعد مین بہاولپور چوک پر ناکہ لگا کر کی گئی۔

ڈی جی پی ایف اے کا مزید بتانا تھا کہ ہزاروں کلو ملاوٹی دودھ سپلائی کیلئے عارف والا سے حاصل پور لایا جا رہا تھا، دودھ شہر میں چھوٹی بڑی دکانوں اور چائے کے ڈھابوں پر سپلائی کیا جانا تھا، دودھ بردار گاڑیوں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جاتا ہے۔