اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیکل گراؤنڈ پر ضمانت کے ایک مقدمے میں جسٹس محسن اختر کیانی نے دلچسپ ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیکل گراؤنڈ پر جیل سے باہر آنیوالا بعد میں بالکل ٹھیک ہو جاتا ہے۔
دوران سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ جو بندہ زیادہ دیر جیل میں رہ جائے وہ پھر میڈیکل گراؤنڈ پر ہی باہر آتا ہے اور میڈیکل گراؤنڈ پر باہر آ کر پھر وہ بالکل ٹھیک ہو جاتا ہے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے مزید ریمارکس دیئے کہ جو میڈیکل گراؤنڈ پر جیل سے باہر آتا بعد میں وہ دوسرے ممالک میں گھومتا پھرتا ہے اور اسے کچھ نہیں ہوتا۔
یاد رہے کہ ہائیکورٹ کے جج میڈیکل گراؤنڈ پر ضمانت کے ایک مقدمے کی سماعت کر رہے تھے۔



