موجودہ نظام لوگوں کو زندہ رہنے کا حق نہیں دے رہا: حافظ نعیم الرحمان

Published On 20 November,2025 01:55 am

لاہور: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ موجودہ نظام لوگوں کو زندہ رہنے کا حق نہیں دے رہا۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ اس وقت ووٹ کا نہیں لوگوں کے زندہ رہنے کا مسئلہ ہے، پاکستان میں شہری حکومتوں کا نظام تباہ کردیا گیا، کوئی حکومت بلدیاتی انتخابات نہیں کرانا چاہتی، جب کرا دیتے ہیں تو اختیارات نہیں دیتے۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ عوام کو لیڈرشپ دیانتدار مل جائے تو معاملات حل ہو سکتے ہیں، نوجوانوں کو سمت، روزگار کے مواقع دینے والا کوئی نہیں۔