مانسہرہ: (دنیا نیوز) مانسہرہ کے سیاحتی مقام کاغان کے بازار میں آتشزدگی کے نتیجے میں 50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر خاکستر ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق کاغان بازار میں واقع ہوٹل میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے ہوٹل کو اپنی لپیٹ میں لےلیا، فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں اور مقامی لوگوں نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔
ریسکیو ترجمان کے مطابق آگ لگنے سے 50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر خاکستر ہوگیا جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
حکام کے مطابق فوری طور پر آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی۔



