پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے نیا لوکل گورنمنٹ کمیشن تشکیل دے دیا، محکمہ بلدیات، انتخابات و دیہی ترقی کی جانب سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق وزیر بلدیات مینا خان آفریدی لوکل گورنمنٹ کمیشن کے چیئرمین مقرر کر دیئے گئے ہیں، کمیشن مقامی حکومت ایکٹ 2013 کے تحت اپنے فرائض انجام دے گا۔
ایم پی اے محمد ادریس، ایم پی اے احمد کُنڈی کمیشن ممبران میں شامل ہیں، ٹیکنوکریٹ حفیظ الرحمان اور خاتون ٹیکنوکریٹ عائشہ بانو کو بھی رکن مقرر کیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق سیکرٹری لاء اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کمیشن کے ممبران میں شامل ہیں، فنانس ڈیپارٹمنٹ کا نمائندہ بھی کمیشن میں شامل ہوگا۔
ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ کمیشن کے سیکرٹری مقرر کر دیئے گئے، کمیشن کو فوری طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کی گئی، کمیشن لوکل گورنمنٹ کے امور اور کارکردگی کی نگرانی کرے گا۔
اعلامیہ کے مطابق لوکل گورنمنٹ کمیشن کے سیکرٹریٹ کی معاونت ڈائریکٹوریٹ جنرل ایل جی آر ڈی کرے گا
وزیر بلدیات مینا خان آفریدی نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کو مضبوط بنانا ہمارا وژن ہے، اختیارات اور خدمات کی نچلی سطح تک منتقلی یقینی بنا رہے ہیں۔



