پاکستان کا مستقبل نوجوان، آپ کی رائے سے مزید بہتری کے اقدامات کریں گے: عطا تارڑ

Published On 03 December,2025 08:07 pm

اسلام آباد:( دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل نوجوان ہیں آپ کی رائے سے مزید بہتری کے اقدامات کریں گے۔

وفاقی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بہت سے مسائل کا حل اِسی کے تحت ہوسکتا ہے، دنیا میں سلیبس بنتے ہیں تو یونیورس کے تحت بنتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ملک میں تعلیم کا نظام یکساں ہو، کورونا کے اندر ہماری معیشت کو بہت جھٹکا لگا، چاہتے ہیں ملک میں تعلیم کا نظام یکساں ہو،آج کل کے دور میں ٹیکنالوجی کا بہت کردار ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوان نسل کے ہاتھ میں ہے، ہم آپ کی رائے سے بہتری کیلئے کوشش کریں گے، کوشش کی ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے ایسی ریفارمز لائی جائیں جہاں ہیومن اٹریکشن کم ہو۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ گورننس کی ریفارمز کی بات کرتے ہیں تو اس میں بھی ٹیکنالوجی کا  بہت اہم رول ادا  کیا ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو ایسا شعبہ ہے جس کا کام ٹیکس کلیکشن کرنا ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ لوکل گورنمنٹ کے 2سے 3سسٹم دیکھے اُن کا بہت قریب سے مشاہدہ کیا، جب تک لوکل گورنمنٹ کے سب سے کم ٹیئر کو امپاور نہیں کریں گے گورننس میں تبدیلی لانا ممکن نہیں۔