خیبرپختونخوا کے عوام افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے وفاقی حکومت کے حامی

Published On 04 December,2025 09:18 am

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے عوام نے افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے وفاقی حکومت کی مکمل حمایت کر دی۔

خیبرپختونخوا کے عوام نے غیر قانونی افغانیوں کے حوالے سے وفاقی حکومت کے فیصلے کو سراہا

شہریوں کا کہنا ہے کہ غیر قانونی مہاجرین کو ان کے ملک واپس بھیجنا چاہیے، وفاقی حکومت نے اچھا فیصلہ کیا ہے کہ افغان مہاجرین کو نکال رہے ہیں، واپس جانے والے افغان مہاجرین کو مختلف کیمپوں میں رکھا جا رہا ہے اور تمام سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کا افغان شہریوں کی واپسی سے متعلق فیصلہ نہایت مثبت اور قابلِ ستائش اقدام ہے، وفاقی حکومت افغان مہاجرین کو با عزت طریقے سے واپس اپنے ملک بھیج رہی ہے، ہم نے 40 سال افغانیوں کی مہمان نوازی کی ہے اور ان کا وزیر خارجہ بھارت سے مدد مانگ رہا ہے، حکومت سے درخواست ہے کہ افغان مہاجرین کو مزید وقت نہ دیں۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ یہ افغانی یہاں پر کاروبار کرتے ہیں اور ہمارا ماحول خراب کرتے ہیں، یہ 40 سال سے پاکستان کو کھا رہے ہیں اور تمام جرائم میں یہی افغانی ملوث ہوتے ہیں، جیسے دیگر ممالک میں حکومتی احکامات ملنے پرغیر قانونی لوگ چلے جاتے ہیں، افغانیوں کو بھی باعزت طریقے سے چلے جانا چاہیے۔