کے پی کابینہ نے 9 مئی کے 51 مقدمات کے خاتمے کی منظوری دیدی

Published On 06 December,2025 01:33 am

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا حکومت نے ایک اور متنازعہ قدم اٹھا لیا، کے پی کابینہ نے 9 مئی کے 51 مقدمات کے خاتمے کی منظوری دے دی۔

ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کہتے ہیں 9 مئی واقعات کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی بھی منظوری دی گئی ہے، کابینہ اجلاس میں شرکت کیلئے مجھے وزیر اعلیٰ نے خصوصی طلب کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد سپیشل پراسیکیوٹر تعینات کیا جائے گا، سپیشل پراسیکیوٹر مقدمات کی دستبرداری کیلئے قانونی عمل شروع کریں گے۔