ڈیرہ بگٹی: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد جہنم واصل

Published On 06 December,2025 07:15 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی جس میں دورانِ آپریشن فائرنگ کے تبادلے میں 5 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد منطقی انجام کو پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیاں، 9 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، ہلاک ہونے والے دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں مزید ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، ملک سے غیرملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔