کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ایف ٹی سی کے قریب قوم پرست جماعت نے ریلی نکالی۔
قوم پرست جماعت کے مظاہرین نے ریڈ زون میں داخلے کی کوشش کی جس پر ہنگامہ شروع ہوگیا، پولیس موبائل پر پتھراؤ کیا، ایمبولینس کے شیشے توڑ دیے، مشتعل افراد نے ایمبولینس پر لاٹھیوں کی بارش کردی۔
پولیس نے مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے شیلنگ کی اور توڑ پھوڑ میں ملوث کئی افراد زیر حراست میں لے لئے۔
.jpg)
وزیرِداخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے شاہراہ فیصل پر ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کا نوٹس لے لیا، ایڈیشنل آئی جی کراچی کو فون کرکے واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی۔
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ پولیس گاڑیوں اور شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچنانے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔



