حیدر آباد: (دنیا نیوز) حیدر آباد بورڈ نے نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2025ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔
تعلیمی بورڈ کی جانب سے حیدرآباد، مٹیاری ٹنڈو الہیار، ٹنڈو محمد خان، بدین، جامشورو، دادو، ٹھٹھہ اور سجاول کے نتائج کا اعلان کیا گیا، مجموعی طور پر 78 ہزار 606 امیدوار امتحانات کے انرول ہوئے، 78 ہزار 91 اُمیدواروں نے امتحانات میں حصہ لیا۔
حیدر آباد کے بورڈ کے مطابق 515 امیدوار امتحانات سے غیر حاضر رہے، 70 ہزار 240 امیدوار تمام مضامین میں کامیاب قرار پائے، مجموعی طور پر 1365 امیدوار تمام مضامین میں فیل ہوگئے، 72 امیدوارں کے نتائج روک لئے گئے۔



