ساہیوال،چیچہ وطنی میں ٹریفک حادثات،11افراد جاں بحق ،14سے زائد زخمی

ساہیوال،چیچہ وطنی میں ٹریفک حادثات،11افراد جاں بحق ،14سے زائد زخمی
ساہیوال میں جی ٹی روڈ پر بائی پاس کے قریب بس اور ٹرالر میں تصادم کے باعث 8افراد جاں بحق جبکہ 14افراد زخمی ہو گئے۔ملتا ن سے آنے والی بس میں تبلغی جماعت سے تعلق رکھنے والے افراد سوار تھے جو راولینڈی جا رہے تھے کہ بس سامنے سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی۔زخمیوں کو ریسکیو کے عملے نے ڈسٹرکٹ ہسپتال ساہیوال منتقل کر دیا ہے جبکہ دوسرا حادثہ چیچہ وطنی میں بورے والا روڈ پر پیش آیا جس میں چیچہ وطنی سے بورے والا جانے والی جیپ کار سے ٹکرا گئی جس کے نیتجے میں دو فراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص راستے میں ہسپتال منتقل کرتے ہوئے دم توڑ گیا اور دو زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر چیچہ وطنی منتقل کر دیا گیا ہے ۔