علاقائی
خلاصہ
- فیصل آباد میں ٹیکسٹائل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 4 مزدور جاں بحق ہو گئے، ایک زخمی مزدور کی حالت تشویشناک ہے۔ فیکٹری مالک شہباز بھٹی کو حراست میں لے لیا گیا۔
منصور آباد کے علاقے میں ٹیکسٹائل فیکٹری میں بوائلر اچانک زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے فیکٹری کی چھت اڑ گئی جبکہ ایک حصے میں آگ بھی لگ گئی۔ دھماکے سے فیکٹری سے ملحقہ دو مکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ قریبی گھروں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ ریسکیو اداروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور مزدوروں کوملبے تلے سے نکالا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 28سالہ فیضان، 24سالہ ظہور احمد اور 23 سالہ محمد علی شامل ہیں۔ گنجان آبادی والے علاقے میں فیکٹری کے قیام کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج بھی کیا جس کے بعد علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔