سرگودھا: صفائی کی ناقص صورتحال پر مظاہرہ، پولیس کا لاٹھی چارج

سرگودھا: صفائی کی ناقص صورتحال پر مظاہرہ، پولیس کا لاٹھی چارج
نیو سیٹلائٹ ٹاؤن میں حالیہ بارشوں کے بعد گندگی اور تعفن سے مکینوں کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے۔ اہل علاقہ نے بلدیہ کے خلاف احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ پولیس کے بپھرے اہلکار لاٹھیاں لے کر مظاہرین پر چڑھ دوڑے اور بہیمانہ تشدد سے اُنہیں منتشر کر دیا۔ واقعے کے خلاف نیو سیٹلائٹ ٹاؤن کے مکینوں میں اضطراب پایا جاتا ہے۔ انہوں نے گندگی اور تعفن کے خاتمے کیلئے چوبیس گھنٹے کی ڈیڈ لائن دی ہے بصورت دیگر ٹی ایم اے آفس کا گھیراؤ کیا جائے گا۔