خطرناک شارک کے سرفرز پر حملے، ویڈیو وائرل

Last Updated On 18 April,2018 05:37 pm

آسٹریلیا: (دنیا نیوز) بپھری شارک کے سرفرز پر حملوں کے بعد آسٹریلیا میں جاری ورلڈ سرف لیگ منسوخ، شارک کے حملے سے 2 سرفرز زخمی ہوگئے۔

مشرقی آسٹریلیا کی سمندری حدود میں جاری ورلڈ سرف لیگ میں خطرناک شارک کے حملے کا ناخوشگوار واقعہ پیش آیا، جس کے بعد اختتامی مراحل تک پہنچنے والے ایونٹ کو منسوخ کر دیا گیا۔

 

بپھری شارک نے 2 سرفرر پر حملہ کیا جس سے ڈنمارک کے جیسن لونگراس شدید زخمی ہو گئے۔ جنہیں فوری طبی امداد کے بعد سرفنگ بورڈ پر ہی ڈال کر ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال پہنچایا گیا۔

 

 

 

شارک حملے میں زخمی ہونے والے دونوں سرفرر کی حالت خطرے سے باہر ہے۔