بارسلونا: (روزنامہ دنیا) آندرے انیسٹا کے کلب چھوڑنے پر میسی کو بار سلونا کی کپتانی مل گئی، گیراڈ پیکیو اور سرگئی رابرٹو نائب مقرر کر دیے گئے۔
سپین کے فٹبال کلب بارسلونا نے ارجنٹائن کے سٹار کھلاڑی لائنل میسی کو مڈ فیلڈر آندرے اینی اسٹا کی جگہ نیا کپتان مقرر کر دیا۔ وہ 2015 سے نائب کپتان کی ذمہ داری نبھا رہے تھے، آج سپینش سپر کپ میں سیویلا کیخلاف ان کی قیادت میں بارسلونا کی ٹیم میدان پر اترے گی۔ بارسلونا کے دفاعی کھلاڑی گیراڈ پیکیو اور سرگئی رابرٹو کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ لائنل میسی کو سابق کپتان آندرے انیسٹا کے کلب چھوڑنے پر قیادت سونپی گئی ہے جو کلب سے 22 سالہ رفاقت ختم کر کے جاپانی کلب کیساتھ منسلک ہو چکے ہیں۔