جکارتہ: (دنیا نیوز) ایشین گیمز میں پاکستان فٹبال ٹیم نے 44 سال بعد فتح کا مزہ چکھ لیا، گرین شرٹس نے نیپال کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔
فٹبال میں تبدیلی آگئی، ایشین گیمز میں پاکستان ٹیم کی 44 سال بعد فتح، گرین شرٹس نے جکارتہ میں نیپال کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔کھلاڑیوں نے تاریخی فتح کا خوب جشن منایا۔ ایشین گیمز کے ابتدائی دو میچز میں قومی فٹبال ٹیم کو جاپان اور ویتنام کے ہاتھوں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
واضح رہے کہ انڈونیشیا میں جاری ایشین گیمز میں 45 ممالک کے 11 ہزار کھلاڑیوں کے درمیان 452 گولڈ میڈلز جیتنے کی جنگ جاری ہے، جس میں پاکستان کا 397 رکنی دستہ 35 کھیلوں میں ملک کی نمائندگی کررہا ہے۔