قومی ہاکی ٹیم کے کوچ رولنٹ اولٹمنز نے عہدے سے استعفی دے دیا

Last Updated On 23 September,2018 05:51 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قومی ہاکی ٹیم کے کوچ رولنٹ اولٹمنٹس نے عہدے سے استعفی دے دیا، انھوں نے ایشئن گیمزمیں شکست اورمالی مسائل کے باعث استعفیٰ دیا۔

قومی ہاکی ٹیم کے کوچ رولنٹ اولٹمنٹس عہدے سے مستعفی ہو گئے، ہاکی کوچ ایشئن گیمزمیں پاکستان کی شکست پر پریشان تھے جبکہ پاکستان ہاکی کے معاملات چلانے کیلئے فنڈز کی کمی کے باعث مالی مسائل بھی ان کے استعفے کا باعث بنے۔ غیرملکی کوچ نے اپنا استعفیٰ ہاکی فیڈریشن کو بھجوا دیا ہے۔