چیمپئنز لیگ :رونالڈو ریڈ کارڈ دکھانے پر رو پڑے

Last Updated On 23 September,2018 05:53 pm

لندن (دنیا نیوز ) چیمپئنز لیگ کے پہلے میچ میں یووینٹس کلب نے ویلنشیا کو دو صفر سے ہرا دیا، فاتح ٹیم کے کرسٹیانو رونالڈو ریڈ کارڈ دکھائے جانے پر رو پڑے۔

حریف کھلاڑی کی اداکاری کرسٹیانو رونالڈو پر بھاری پڑگئی، چیمپئنز لیگ کے میچ میں ریفری نے رونالڈو کو ریڈ کارڈ دکھا دیا، میچ سے برطرفی پر رونالڈو رو پڑے۔

رونالڈو کی میدان بدری کے باوجود سپینش کلب ویلنشیا دو صفر سے ناکام ہوگئی۔ اطالوی ٹیم یوونٹس نے دونوں گول پینالٹی کک پر سکور کئے۔